لاہور(کرائم رپورٹر)چکن دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہونے کے بعد 511 روپے کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر کی قیمت میں 5روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد تھوک ریٹ 339 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 353 روپے ہو گیا ۔فارمی انڈوں کی قیمت رکنے کا نام نہیں لے رہی، قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 339 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ۔