لاہور( کرائم رپورٹر) لاہور میں چکن 8 روپے کلو سستا ہوگیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 569 روپے کلو ہو گئی ، گزشتہ روز قیمت 577 روپے کلو تھی۔زندہ برائلر مرغی کے ریٹ میں 5 روپے کمی ہونے سے تھوک قیمت 379 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 393 روپے کلو ہو گئے ۔ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے233روپے درجن کی سطح پر رہی۔