ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر،مسافر پریشان

نارووال سیکشن پر تاخیر سیریونیو کم ہورہا،وزیراعظم نوٹس لیں:مسافر
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)ریلوے مسافروں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، سیالکوٹ نارووال نارنگ لاہور سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں کی آمدرفت میں تاخیر نے ہزاروں مسافروں کو پریشان کردیا ،اس سیکشن سے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں، ہزاروں افراد روزگارکے سلسلے میں لاہور سے منسلک ہیں اور روزانہ اس سیکشن پر سفر کرتے ہیں، ریلوے کی غلط پالیسیوں اور ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر نے ان کی مشکلات مزید بڑھادی ہیں، جس سے نہ صرف ریلوے کاریوینوکم ہورہاہے ،بلکہ مسافر ریلوے کو چھوڑ کردیگر پبلک ٹرانسپورٹ کو اہمیت دے رہے ہیں، ریلوے ایک منافع بخش ادارہ بن چکاہے اور سالانہ اربوں روپے کمارہاہے، اگرنارووال سیکشن پر روش نہ بدلی گئی تو ماضی کی طرح ریلوے کھٹارہ بن کر رہ جائے گا، مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔