لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیرآباد ریلوے جنکشن سے روانگی کے بعد نالہ پلکھو کے قریب ٹرین کے نیچے پٹری ٹوٹ گئی۔ وزیرآباد کانٹے کے قریب پٹری ٹوٹنے کے باعث گرین لائن کی دو بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق وزیرآباد کے قریب پیش آنے والے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو انجن کی مدد سے دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،حادثے کے باعث وزیرآباد سٹیشن کے قریب لاہور، راولپنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔