وزیر اعظم ٹرینوں کے اوقات کار، سہولیات فقدان کا نوٹس لیں:مسافر
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)لاہور نارووال سیکشن پر ٹرینوں کی تاخیر سے عوام پریشان ہوگئے، ملازم پیشہ افراد اورطلبا کاوقت پر پہنچنا مشکل ہوگیا، تفصیل کے مطابق لاہور نارووال سیالکوٹ سیکشن پر ٹرینوں کے اوقات کارمیں تاخیر روزانہ سفر کرنے والے سینکڑوں مسافروں کیلئے وبال جان بن چکی، ملازم پیشہ، اپنے دفاتر اور طلباتعلیمی درس گاہوں میں تاخیر سے پہنچ رہے ہیں جبکہ اس سیکشن میں بوگیوں کی کمی کی وجہ سے مسافرسخت سردی میں بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ہیں، دروازوں، کھڑکیوں کے بغیر بوگیاں لاہور نارووال سیکشن کی پہچان بن چکی ہیں، اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ لاکھوں روپے روزانہ ریونیو اکٹھا کیا جاتا ہے ،مگر دوسرے شہروں کے مقابلہ میں ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے ،مسافروں نیوزیر اعظم شہباز شریفی، وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ سے مطالبہ کیاہے کہ لاہور نارووال سیکشن پر ٹرینوں کے اوقات کاراور سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیا جائے۔