لاہور(کرائم رپورٹر ) ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر اور حادثات کے باعث مسافروں کی تعداد میں کمی، مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث کراچی کے لیے ٹرینیں منسوخ ہونا معمول بن گیا۔لاہور سے براستہ کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس گیارہویں روز بھی منسوخ کردی گئی،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا،شاہ حسین ایکسپریس مسلسل گیارہ روز منسوخ کی گئی، ذرائع کے مطابق ٹرین کی منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،فیصل آباد سے بکنگ کرانے والے تمام مسافروں کو ٹکٹیں ریفنڈ کی جارہی ہیں۔