سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی صورتحال کی وجہ سے تعلیمی سال کی مدت کم ہونے کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز پر غورشروع کر دیا ۔ ہفتہ کی چھٹی ختم ہونے کی صورت میں ہفتہ میں 6 دن تدریس ہو گی ۔ واضح رہے چھٹیوں کی وجہ سے لاہور کے سکولوں کا تعلیمی سال 120 دن کا رہ گیا ۔ سموگ کی اور احتجاج کی وجہ سے ان شیڈولڈ چھٹیاں ہوئیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے چھٹیوں کی وجہ سے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کا کورس مکمل کرنے میں مسائل ہیں، متبادل حکمت عملی نہ دی گئی تو سالانہ نتائج متاثر ہونگے۔