ایف آئی اے کی انٹرپول کے ذریعہ کارروائی: اشتہاری ملزم آذربائیجان سے گرفتار

 اسلام آباد (آئی این پی )ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکا دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم آذربائیجان سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان عباس کو اذربائیجان سے گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا ملزم گذشتہ سال سے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔