لاہور(کرائم رپورٹر)ریلوے پولیس مغلپورہ ورکشاپس نے ریلوے کا قیمتی میٹریل چوری کرکے فرار ہونے والے 5ملزم گرفتار کرلئے۔ملزم دو روز قبل الیکٹرک ڈپو جنرل سٹور کی کھڑکیاں ،دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے، مختلف اقسام کا قیمتی سامان چوری کیا،سامان میں 300 کلو وزنی لاکھوں مالیت کا ریلوے میٹریل برآمد کرلیا گیا۔ملزموں میں شاہد اختر، سجاد، ناصر خان، اسماعیل خان اور زاہداللہ شامل ہیں۔