چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ کو جی ایم ٹیکنیکل کا اضافی چارج تفویض

لاہور ( کرائم رپورٹر ) لیسکو کے چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹرمضان بٹ کو جنرل منیجر ٹیکنیکل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے چیف انجینئرمیٹریل مینجمنٹرمضان بٹ کو جنرل منیجر ٹیکنیکل کا اضافی چارج دے دیا ۔ یاد رہے کہ سابق جی ایم ٹیکنیکل عامر یاسین 28فروری کو مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے۔