پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں سائز اور میٹریل کے استعمال تک محدود ہونگی ، ریٹس مقرر نہ کرنے کا فیصلہ

بسنت پر 4 چھٹیاں،پتنگ فروشوں کی چاندی 
لاہوریوں کو 5، 6، 7 اور 8 فروری کی تعطیلات ملنے کا امکان ،پتنگوں میں ایک تاوا 150 سے 180 روپے تک فروخت ہوگا۔ڈیڑھ تاوا گڈا 250 سے 270 روپے تک فروخت ہوگا۔سوا پیس کا ڈور کا پنا 22 سے 25 سو روپے تک دستیاب ہوگا 
لاہور ( کرائم رپورٹر)بسنت پر 4 چھٹیوں کی تجویز سامنے آ گئی 5 سے 8 فروری تک تعطیلات کی تجویز زیر غور ہے ، 5 فروری یومِ کشمیر کی چھٹی،6 فروری کو خصوصی چھٹی دینے کی تجویز زیر غور ،7 اور 8 فروری ہفتہ اتوار کے روز لاہور میں دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں،لاہور میں بسنت کے موقع پر لانگ ویک اینڈ متوقع ہے ،لاہوریوں کو 5، 6، 7 اور 8 فروری کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں صرف سائز اور میٹریل کے استعمال تک محدود رہیں گی۔پتنگ و ڈور کے ریٹس اوپن ہونگے۔انتظامیہ کی جانب سے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں صرف سائز اور میٹریل کے استعمال تک محدود رہیں گی۔پتنگ و ڈور فروش اپنی مرضی کے ریٹس پر فروخت کر سکیں گے۔ضلعی انتظامیہ کا پتنگ اور ڈور کے ریٹس مقرر نہ کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق پتنگوں میں ایک تاوا 150 سے 180 روپے تک فروخت ہوگا۔ڈیڑھ تاوا گڈا 250 سے 270 روپے تک فروخت ہوگا۔سوا پیس کا ڈور کا پنا 22 سے 25 سو روپے تک دستیاب ہوگا۔