پولیس کمپلینٹ سیل میں 11480 درخواستیں نمٹا دی گئیں

لاہور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس آفس میں قائم کمپلینٹ سیل میں رواں سال 11920درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے11480 نمٹا دی گئیں جبکہ بقایا440 پرقانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔سی سی پی او نے بیان میں کہا وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونے والی159درخواستوں میں سے155نمٹا دی گئیں جبکہ 4پر کام جاری ہے۔ مسائل کے حل کے لئے سی سی پی او آفس آنے والے6557درخواست گزاروں کی6364درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں اوربقایا193پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی5203درخواستوں میں سے4960پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے اور243پر کام جاری ہے۔