رواں ماہ سی سی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں 296درخواستیں موصول

لاہور(کرائم رپورٹر) سال 2026 کے دوران اب تک سی سی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں مجموعی طور پر 296 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 111 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا جبکہ 185 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔ترجمان کے مطابق سی سی پی او آفس سے براہِ راست رجوع کرنے والے 83 سائلین میں سے 31 کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔ اسی طرح بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی 213 درخواستوں میں سے 80 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا جبکہ 133 درخواستوں پر تاحال کارروائی جاری ہے۔