کمپلینٹ سیل میں رواں سال7021درخواستیں موصول

شہریوں، معذورافراد اور خواتین کے مسائل کا حل اولین ترجیح:سی سی پی او بلال صدر
 لاہور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفس میں قائم کمپلینٹ سیل میں رواں سال7021درخواستیں موصول6318درخواستیں نمٹا دی گئیں 703 پرقانونی کارروائی کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونیوالی73درخواستوں میں سے72نمٹا دی گئیں مسائل کے حل کے لئے سی سی پی او آفس آنے والے2213درخواست گزاروں کی2074درخواستیں نمٹائی جا چکیں،بقایا139پر کارروائی کی جا رہی ہے بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی4735درخواستوں میں سے4172پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی جبکہ563پر کام جاری ہے سی سی پی آفس میں قائم کمپلینٹ سیل عوام کے مسائل کے حل کے لئے مسلسل مصروف عمل ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق کمپلینٹ سیل کے ذریعے عام آدمی کے محکمہ پولیس سے متعلقہ مسائل بلا تاخیر حل کئے جا رہے ہیں کمپلینٹ سیل میں آنے والے بزرگ شہریوں، معذورافراد اور خواتین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے انصاف کی فراہمی میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جارہا ہے مظلوم کی دادرسی کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کمپلینٹ سیل میں تعینات عملہ محنت، خلوصِ نیت اور فرض شناسی کے ساتھ مشکلات کے شکار شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی بروقت فراہمی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے