عوامی شکایات کا ازالہ، سندھ حکومت نے کمپلینٹ سیل فعال کردیا

وزرا، مشیر اور ترجمانوں کی ڈیوٹیاں، تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف مل سکے
کراچی(خصوصی رپورٹ )سندھ حکومت نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کراچی میں پبلک کمپلینٹ سیل فعال کر دیا۔اس سیل میں وزرا، مشیر اور ترجمانوں کی ڈیوٹیاں مقرر کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف مل سکے۔پبلک کمپلینٹ سیل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فعال رہے گا جہاں شہری براہ راست حکومتی نمائندوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے، اس مقصد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مختلف حکومتی نمائندوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے