لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کے ہمراہ محکمہ صحت میں منسٹر کمپلینٹ سیل کا افتتاح کردیا۔ 24 سے 48 گھنٹے میں شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیر صحت نے کہا ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں اور سی اوز ہیلتھ دفاتر میں نمایاں جگہوں پر شکایت سیل کے رابطہ نمبر پر مشتمل بینرز آویزاں کردئیے گئے۔ خواجہ عمران نذیر نے 1500 سے زائد ڈاکٹرز پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کئے جارہے ہیں۔جنوری کے آخر تک کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہو گا جہاں ڈاکٹر میسر نہ ہو۔ سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے کہا 589 کنسلٹنٹ بھرتی کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوادی گئی۔