ہانگ کانگ سٹی (آئی این پی )ہانگ کانگ کے معروف میڈیا ٹائیکون اور بند کیے گئے اخبار ایپل ڈیلی کے بانی جمی لائی کو پیر کے روز قومی سلامتی کے قوانین کے تحت 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جمی لائی کی سزا میں غیر ملکی قوتوں سے سازباز کی سازش کے دو الزامات اور بغاوت پر مبنی مواد کی اشاعت کا ایک الزام شامل ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہانگ کانگ کا سب سے نمایاں قومی سلامتی کا مقدمہ اور تقریبا پانچ سال پر محیط قانونی عمل اختتام کو پہنچ گیا ہے۔جمی لائی کو پہلی بار اگست 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ انہیں گزشتہ برس دسمبر میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ 78 سالہ جمی لائی کی سزا قومی سلامتی کے قوانین کے تحت مقررہ سخت ترین سزا کے دائرے میں آتی ہے