ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں:سلمان اکرم راجا

بشریٰ بی بی لیڈ نہیں کررہی وہ میٹنگ میں واضح کہہ چکی ہیں سیاست میں دلچسپی نہیں، صرف پیغام پہنچا رہی ہیں 
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ اگر آپ گرفتار ہوگئے تو پارٹی سے فارغ ہوجائیں گے کیوں کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ کوئی گرفتار ہوا تو یا بندے پانچ ہزار نہ لایا تو وہ فارغ ہے؟۔ انہوں اسکا جواب دیتے ہوئے نے کہا کہ لوگ فرمائشی طور پر بھی گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن پتا چل جاتا ہے کہ کون فرمائشی اور کون مزاحمت کرکے گرفتار ہوا۔پی ٹی آئی رہنما نے وضاحت دی کہ بشریٰ بی بی لیڈ نہیں کررہی وہ میٹنگ میں واضح کہہ چکی ہیں کہ سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، وہ کہہ چکی ہیں کہ صرف بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ، قائد کی کال ہو تو بندے صبح اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔