حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

 کئی باتوں پر ہم متفق ہو سکتے ہیں‘کوئی رابطہ ہو تو بانی پی ٹی آئی سے مشورہ کرتے ہیں:چیئرمین
 اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، کئی باتوں پر ہم متفق ہو سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا  کیا وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ساتھ کی گئی بات کو آپ تسلیم کریں گے ؟۔ انہوں نے کہا حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا،  کسی کا بھی رابطہ ہو تو ہم اسے کمیٹی میں بحث کرتے ہیں یا بانی پی ٹی آئی سے مشورہ کرتے ہیں، عمران خان نے این آر او اگر لینا ہوتا تو اتنا عرصہ جیل میں نہ ہوتے