مذاکرات سے انکار نہیں کیا، حکومت غیر مشروط بات چیت کرے:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  ہم مذاکرات سے انکار نہیں کر رہے لیکن غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا   ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے مذاکرات کا کامیاب ہونا ناگزیر ہے، گورنر راج یا ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، صوبہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقاتوں سمیت گرفتار رہنمائو ں کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے  ڈاکٹر لندن سے نہیں بلایا گیا، وہ لاہور میں بھی ہوتا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا وزیراعظم نے مذاکرات کی مشروط پیشکش کی ہے، حکومت ہم پر قدغنیں لگا رہی ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی لوگ غیرمشروط طور پر بیٹھتے ہیں، مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا حکومت نے باہر نکل کر اندر والی چیزیں ڈسکس کیں، جتنا وقت پریس کانفرنسز پر لگایا اتنا وقت مذاکرات پر لگایا ہوتا تو مسئلہ ہو جاتا، حکومتی ارکان سے رابطے ہیں اور کوشش ہے کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔