کوئی قدم عمران خان کی مرضی کے بغیر نہیں اٹھاتے،اس وقت کسی بیک چینل سے حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (ئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے کبھی انکار نہیں کیا، محسن نقوی سے رابطے کی تفصیلات نہیں بتائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہیکس سے، کب، کن شرائط پر ہونا ہے فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔ کوئی قدم بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں اٹھاتے۔بیرسٹر گوہر نے کا کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی کمیٹیاں بنائیں، حکومت کی جانب سے سنجیدگی نہیں دکھائی گئی ہماری آواز کو کمزوری سمجھا گیا، اس وقت نہ حکومت سے مذاکرات ہو رہے ہیں نہ کسی بیک چینل سے، قانونی معاملہ اپنی جگہ سیاسی حل کیلئے جلد مذکرات ہونے چاہیے