ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نازیبا سین شامل تھا، جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ نعمان اعجاز اور صبا قمر دونوں پاکستان کے ورسٹائل فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جیسے 'الّو برائے فروخت نہیں'، 'جو چلے تو جان سے گزر گئے'، 'میں ستارہ' اور 'مسز اینڈ مسٹر شمیم'۔ اس وقت نعمان اعجاز 'دنیاپور' اور 'بسمل' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔