اداکارہ نادیہ افغان نے حال ہی میں اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور معروف اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اور پرفیکٹ اداکار ہیں، جن کے ساتھ کام کرنے سے نہ صرف اداکاری میں بہتری آتی ہے بلکہ نئے انداز سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ نادیہ افغان کا کہنا ہے کہ نعمان اعجاز اپنے شریک اداکاروں کو بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے اندازِ اداکاری سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ اکثر نروس محسوس کرتی ہیں کیونکہ نعمان اعجاز اتنے ماہر ہیں کہ وہ ہر لمحہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ کردار قبول کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھتی ہیں کہ یہ کردار ان کے لیے نئے چیلنج یا تجربہ لے کر آئے۔نادیہ افغان نے حال ہی میں کیے گئے اپنے ڈرامے میں روبی کے کردار کے بارے میں بھی بات کی، جس نے انہیں اپنے فن میں مزید ترقی کرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے اس کردار کو اپنے کیریئر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔