ضلع کرم میں شدت پسند گروہوں کے درمیان جھڑپ، کمانڈر سمیت 18 ہلاک

ضلع کرم میں شدت پسند گروہوں کے درمیان جھڑپ، کمانڈر سمیت 18 ہلاک

ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں شدت پسندوں کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ میں کمانڈر سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وسطی کرم کے علاقے مناتو کامران کلے میں پیش آیا، جہاں کمانڈر کاظم اور کمانڈر ممتاز امتی کے گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔ جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند کمانڈر ممتاز امتی بھی شامل ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔