لاہور کے علاقوں مغلپورہ اور چوہنگ میں دو مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے جہانگیر روڈ کے قریب 28 سالہ رکشہ ڈرائیور کی لاش ملی، جس کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی۔ متوفی داروغہ والا کا رہائشی تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق اس کی موت حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث واقع ہوئی۔اسی طرح چوہنگ کے علاقے علی ٹاؤن سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ایدھی ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی، جبکہ دونوں لاشوں کو ایدھی رضاکاروں کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔