پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی نمائندوں کو ٹرانسفر، پوسٹنگ میں مداخلت سے روک دیا اور اس ضمن میں باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن کے حکم کے مطابق سیاسی سفارشیں کروانے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے تبادلے کی سفارش کروانے کی اجازت نہیں ہوگی۔