مین ہولز میں حفاظتی جال لگانے کاعمل تیز کرنیکی ہدایات

مون سون سے قبل تمام ہیوی مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے:ایم ڈی واسا 
لاہور (سپیشل رپورٹر)ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت مون سون تیاریوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ٹاو ن ڈائریکٹرز، افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مون سون ایمرجنسی پلان، ڈی سلٹنگ سرگرمیوں، ڈیوٹی روسٹرز، فیلڈ آپریشنز اور حساس علاقوں میں مشینری کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام ٹاو ن ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری تیاریوں، دستیاب وسائل اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت کی کہ شہر بھر کے سور پوائنٹس پر جیٹر اور سکر مشینوں کی مو ثر ڈپلائمنٹ یقینی بنائی جائے جبکہ فیلڈ سٹاف کی مکمل حاضری اور وسائل کی درست میپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام عملہ واسا یونیفارم میں ڈیوٹی سر انجام دے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں مین ہول کورز سے متعلق موصول ہونے والی شکایات فوری طور پر حل کرنے اور مین ہولز میں سیفٹی نیٹس کی تنصیب کا عمل تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔