لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں کھلے مین ہول میں ماں اور بیٹی کی ہلاکت کے بعد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا۔ واقعہ کے بعد ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسروں کی جانب سے افسروں کو بذریعہ وائرلیس پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ٹریفک سیکٹرز میں بغیر ڈھکن والے مین ہولز اور گٹروں کی نشاندہی کریں اور ان کی تصاویر بنا کر رپورٹ کریں تاکہ خطرناک مقامات کی فوری نشاندہی اور اقدامات ممکن ہو سکیں۔