لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا اور سکیم کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی نے ایونیو ون، جوبلی ٹا ئون میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ایونیو ون سکیم میں مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے واسا حکام کو موقع پر طلب کر لیا۔ڈی جی نے واسا اور ایل ڈی اے حکام کو 48 گھنٹوں میں ایونیو ون اور جوبلی ٹا ئون میں تمام مین ہولز کو کور کرنے کی ہدایت کی۔