انتظامیہ غافل، کھلے مین ہولز سے بڑیحادثہ کا خطرہ

شہریوں کاپاکپتن کی الجنت کالونی میں مین ہولز کو جلد کور لگانے کا مطالبہ 
 پاکپتن(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایات کے باوجود پاکپتن انتظامیہ خواب غفلت میں مبتلا، عرصہ دراز سے کھلے مین ہول کسی بڑے حادثے کو دعوت دینے لگے۔ساہیوال روڈ سے ملحقہ الجنت کالونی میں عرصہ دراز سے بغیر کور مین ہول کھلے پڑے ہیں جوانتظامیہ کامنہ چڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کیا مگر ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا یا یہ کہہ کر بھیج دیا گیا کہ یہ علاقہ ہمارا نہیں ،فلاں آفس میں جا ئو۔ان روز بروز کے حیلے بہانوں سے تنگ آ کر شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر آصف رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور جلد سے جلد ٹا ئون کے تمام کھلے مین ہولز کو کور لگا کر بند کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔