امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ صدر چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، کیونکہ اگر ہر ملک جوہری ہتھیار حاصل کرے گا تو دنیا مزید غیر محفوظ ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت بھی معاہدہ کرنا چاہتی ہے اور امریکا و ایران کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آ گئے تو دیگر ممالک بھی اسی راستے پر چل پڑیں گے، اسی لیے واشنگٹن اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے پر فوجی مہم دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اور ایران، دونوں دوبارہ جنگ نہیں چاہتے۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے انہیں ایران کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت کی، جبکہ امریکا کی نیت واضح اور سنجیدہ تھی، اسی لیے اسلام آباد میں 21 گھنٹے طویل مذاکرات کیے گئے۔