صدر آصف علی زرداری سے سابق گورنر کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

صدر آصف علی زرداری سے سابق گورنر کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی سیاسی پیش رفت، معاشی حالات اور جمہوری عمل کے استحکام سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری اور مخدوم احمد محمود کے درمیان سیاسی اتحادوں اور پارلیمانی تعاون کے مستقبل پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب، صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اشرف خان نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی، لاہور میں تنظیمی ڈھانچے کی بہتری، کارکنوں کے مسائل اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی۔صدر مملکت نے پارٹی عہدیداران کو ہدایت دی کہ تنظیم کو نچلی سطح پر فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کے پیغام کو زیادہ مؤثر انداز میں پھیلایا جا سکے۔