نواز شریف اور خواجہ آصف کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر مشاورت

نواز شریف اور خواجہ آصف کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر مشاورت

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، جس میں پارٹی کی موجودہ حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی جماعت ہے اور اس میں سیاسی کارکنوں کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔