بکروں کی مالیت 30 لاکھ تھی ، دریا برد کر دیا گیا،3 دن اور چار راتیں سفر کیا
ٹرک راستے میں خراب ہو گیا تھا،گرمی اور بھوک کی شدت سے ہلاک ہو ئے: مالک
جہلم(آئی این پی )ملک میں قیامت خیز گرمی کی لہر کے باعثء مویشی منڈی میں 25 بکرے ہلاک ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق جہلم کی مویشی منڈی میں ٹنڈوالہیار سے فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے گرمی اور بھوک کی شدت سے ہلاک ہو گئے۔پورٹ کے مطابق بکروں کو لانے والا ٹرک راستے میں خراب ہو گیا تھا۔ گاڑی نے منزل تک پہنچنے کے لیے 3 دن اور چار راتیں سفر جاری رکھا۔ٹرک جب جادہ منڈی پہنچی اور اس کے پچھلے حصے میں موجود بکروں کو اتارنے کے لیے ڈالا گرایا گیا تو 25 بکرے ہلاک ہو چکے تھے۔مالک کے مطابق ان بکروں کی مالیت 30 لاکھ روپے تھی، بکروں کو مردہ حالت میں ٹرک سے اتار کر دریا برد کر دیا گیا۔اس سے قبل گرمی اور حبس سے 9 بکروں کی گاڑی کی ڈگی میں ہلاک کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔