شمالی وزیرستان:فورسز کے آپریشن‘7دہشت گرد ہلاک‘لانس نائیک شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ لانس نائیک شہید ہو گیا۔ فورسز کی جانب سے کارروائیاں 10 اور 11 دسمبر کو کی گئیں، میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ سپین میں ایک اور کارروائی کے دوران مزید 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔