پاکستانی، افغانی اور بنگلہ دیشیوں کیلئے بھارتی شہریت کا قانون تبدیل

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزارتِ داخلہ نے ملک کے شہریت کے قوانین میں ایک اہم ترمیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اب پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کے لئے  بھارتی شہریت حاصل کرنے کے عمل میں اپنے پرانے یا موجودہ پاسپورٹ کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  حکام  نے بتایا ہے کہ  اس نئی تبدیلی کا بنیادی مقصد کاغذی کارروائی کو زیادہ آسان بنانا اور شہریت کی درخواستوں کے طریقہ کار میں شفافیت اور وضاحت لانا ہے۔