اسلام آباد(آئی این پی ) دفتر خارجہ نے امریکی شہر ڈیلاویئر میں گرفتار ہونے والے شخص کے پاکستانی شہری ہونے کی تردید کردی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں گرفتار شخص لقمان خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔ قبل ازیں امریکی میڈیارپورٹ کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کی گرفتاری 24 نومبر کی رات عمل میں لائی گئی۔ میڈیا نے رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ تفتیش کے دوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویز برآمد ہوئی۔لقمان خان کے ٹرک سے برآمد ہونے والی دستاویز میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ، داخلی اور خارجی دروازوں کے نشانات اور ایک پولیس افسر کا نام بھی درج تھا