وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
جاری بیان کے مطابق گفتگو خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں شہباز شریف نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ انور ابراہیم نے بھی خلوص کے ساتھ عید کی مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن اور ہم آہنگی کی دعا کرتے ہوئے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور پاکستان و ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔