وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، خطے کی کشیدگی پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، خطے کی کشیدگی پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر پاکستان کا ذمہ دارانہ ردعمل

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف اہم امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ساحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کے ذمہ دارانہ ردعمل پر زور دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑا جائے، مگر بھارت اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا ذکر کیا اور کہا کہ اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو پاکستان خوشی سے اس کا خیرمقدم کرے گا۔ترک سفیر نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے کے لیے بحران کے دوران تحمل سے کام لینا ضروری ہے۔