عیدالفطر کے دوران اسلام آباد کے پارک صرف فیملیز کے لیے کھلے رہیں گے

عیدالفطر کے دوران اسلام آباد کے پارک صرف فیملیز کے لیے کھلے رہیں گے

 اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے تین دنوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

لیک ویو پارک، دامن کوہ، شکرپڑیاں اور مانومنٹ کو صرف فیملیز پارک قرار دیا گیا ہے۔ان پارکوں میں فیملیز کے علاوہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایڈوائزری پر عمل کریں اور ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے ان دنوں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات ہوں گے۔

مزید معلومات کے لیے:

ٹریفک ہیلپ لائن: 1915
پکار: 15
ریڈیو: آئی ٹی پی ایف ایف 92.4 سنتے رہیں۔