20 مارچ: دنیا بھر میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں، اسپرنگ ایکوئینوکس کا دن

20 مارچ: دنیا بھر میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں، اسپرنگ ایکوئینوکس کا دن

آج بروز 20 مارچ دنیا کے کئی حصوں میں، بشمول پاکستان، دن اور رات تقریباً برابر ہوں گے۔

سائنس میں اسے اسپرنگ ایکوئینوکس کہا جاتا ہے، جس دن دن اور رات تقریباً 12، 12 گھنٹے کے برابر ہوتے ہیں۔اس دن سورج عین خطِ استوا کے اوپر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے زمین کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں محسوس ہوتا ہے۔