لاہور میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ریجن میں بجلی کی طلب 2700 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے صرف 2300 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس طرح 400 میگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہو گیا ہے۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اس کمی کے باعث شہر میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ بعض شہری علاقوں میں یہ دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب دیہی علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہے جہاں شہریوں کو 7 سے 8 گھنٹے تک بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔