عید الاضحیٰ 2026: ممکنہ چھٹیوں کا دورانیہ اور حتمی شیڈول کا انحصار چاند کی نظر پر

عید الاضحیٰ 2026: ممکنہ چھٹیوں کا دورانیہ اور حتمی شیڈول کا انحصار چاند کی نظر پر

مئی 2026 میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے ایک بار پھر دلچسپی بڑھ گئی ہے، کیونکہ چاند نظر آنے اور ویک اینڈ کے ساتھ مل کر چھٹیوں کے دورانیے میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو رہا ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق شہریوں کو 4 سے 5 دن تک مسلسل چھٹیاں مل سکتی ہیں، تاہم حتمی شیڈول ذوالحج کے چاند کی مشاہدہ پر منحصر ہوگا۔  مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق چاند دیکھنے کے لئے اجلاس 17 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی بنیاد پر عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے دو مختلف امکانات زیر غور ہیں۔  اگر 17 مئی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو عید کی چھٹیاں 27 سے 29 مئی کے درمیان ہونے کا امکان ہے، یعنی بدھ سے جمعہ کے دوران۔ اس صورت میں ہفتہ اور اتوار شامل ہونے کے سبب تعطیلات کا دورانیہ بڑھ کر 31 مئی تک جا سکتا ہے، جس سے مجموعی طور پر پانچ دن کی چھٹی کا وقفہ بن سکتا ہے۔  دوسری طرف، اگر ذوالحج کا مہینہ 30 دن مکمل کرتا ہے تو عید 28 اور 29 مئی کو یعنی جمعرات اور جمعہ کے روز ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں ویک اینڈ کے ساتھ ملا کر چار دن کی چھٹیاں متوقع ہیں۔