امریکا کے تین بحری بیڑے مشرقِ وسطیٰ روانہ، ایران پر زمینی حملے کے خدشات بڑھ گئے

امریکا کے تین بحری بیڑے مشرقِ وسطیٰ روانہ، ایران پر زمینی حملے کے خدشات بڑھ گئے

امریکی بحریہ کے کم از کم تین اہم جہاز سان ڈی ایگو سے روانہ ہو گئے ہیں، جن میں یو ایس ایس پورٹ لینڈ، یو ایس ایس کامسٹاک، اور یو ایس ایس باکسر شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ان بیڑوں کی منزل مشرقِ وسطیٰ ہے اور یہ ایک ریپڈ رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان بیڑوں کی روانگی کے بعد ایران پر زمینی حملے کے امکان پر قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق بیشتر امریکی شہری ایران کے خلاف کسی بھی زمینی آپریشن کے مخالف ہیں، جس سے داخلی سیاست اور عوامی ردعمل کے خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی بیڑوں کی یہ نقل و حرکت اس خطے میں کشیدگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایران کے ممکنہ ردعمل کا بھی سبب بن سکتی ہے۔