امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بدھ کے روز ابتدائی کاروبار میں قیمتیں تقریباً 1 فیصد سے زائد بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب امریکہ کی جانب سے ایران کے قشم جزیرے پر حملوں اور اس کے ردعمل میں ایران کی طرف سے کویت اور بحرین کی جانب میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔اس صورتحال اور سفارتی مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی کیفیت بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ فیوچرز 1.05 ڈالر اضافے کے ساتھ 97.05 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 1.01 ڈالر اضافے کے بعد 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ اماراتی مربن تیل بھی 96 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا۔