یوم پاکستان: خواتین اور نوجوانوں نے قوم کے نام عزم و ہمت کا پیغام دیا

یوم پاکستان: خواتین اور نوجوانوں نے قوم کے نام عزم و ہمت کا پیغام دیا

یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی خواتین اور نوجوانوں نے وطن سے محبت اور عزم و حوصلے سے بھرپور پیغام دیا۔

خواتین کا پیغام:
پاکستانی خواتین نے کہا کہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہر میدان میں خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔خواتین نے زور دیا کہ پاکستان کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے اور یوم پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ملک کے قیام میں قوم کی قربانیاں اور عزم شامل تھا۔یوم پاکستان کے موقع پر خواتین نے محنت اور حوصلے سے ملک کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نوجوانوں کا پیغام:
ملک کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے وطن سے محبت اور حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا۔
نوجوانوں کے مطابق پاکستان ایسی سرزمین ہے جہاں:

کھیت سنہری اور دریا تاریخی داستانیں سناتے ہیں
ثقافت وقت کے ساتھ بہتی ہے اور حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں
غیرت، مہمان نوازی اور عزم ہماری روایت کا حصہ ہیں
برف پر بھی امید اگتی ہے اور راستے ہمت بن جاتے ہیں
ایک نوجوان نے کہا:“23 مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری بولیاں مختلف ہیں مگر پیغام ایک ہے۔ ہماری ثقافت جدا صحیح لیکن ہماری پہچان، ہمارا یقین، ہمارا پاکستان ایک ہے۔”