مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، پاکستان سے 75 پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، پاکستان سے 75 پروازیں منسوخ

امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث آج مشرقِ وسطیٰ کی 75 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پاکستانی شہروں سے جانے والی پروازیں بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئیں۔لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے العین اور فجیرہ کی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظبی اور دبئی کی 9 پروازیں منسوخ ہوئیں۔لاہور سے دوحہ، بحرین، نجف، کویت، دبئی، فجیرہ اور العین کی 25 پروازیں آج اڑان نہ بھر سکیں، جبکہ اسلام آباد سے دوحہ، العین، فجیرہ، ابوظبی، بحرین اور کویت کی 23 پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔پشاور سے فجیرہ، دوحہ، دبئی اور ابوظبی کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور جدہ کی 12 پروازیں آج بھی آپریشنل رہیں۔

ایئر لائنز نے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کا سبب مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور حفاظتی وجوہات ہیں، اور مسافروں کو بدلے ہوئے شیڈول کے مطابق معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔