مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان سے 47 پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان سے 47 پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین اور کویت کے لیے آج 47 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 213 پروازیں متوقع ہیں، تاہم کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔

پروازوں کی تفصیل:

کراچی ایئرپورٹ: 8 پروازیں منسوخ، 53 آپریشنل
لاہور ایئرپورٹ: 16 پروازیں منسوخ، 57 آپریشنل
اسلام آباد ایئرپورٹ: 11 پروازیں منسوخ، 64 آپریشنل
ملتان ایئرپورٹ: 5 پروازیں منسوخ، 4 متوقع
فیصل آباد ایئرپورٹ: 2 پروازیں منسوخ، 4 متوقع
پشاور ایئرپورٹ: دوحہ اور شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ، 10 متوقع
کوئٹہ ایئرپورٹ: دبئی کی 2 پروازیں منسوخ، شارجہ کی 2 آپریشنل
ایئر پورٹس اور ایوی ایشن حکام کے مطابق، مسافروں کو متبادل پروازیں فراہم کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔