سعودی عرب نے مشرقی علاقوں میں حالیہ 9 ڈرون حملے ناکام بنانے کی تصدیق کی ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق رات سے اب تک 24 سے زائد ڈرونز کو فضائی نگرانی اور دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔علاوہ ازیں، کویت میں بھی میزائل اور ڈرون حملے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دبئی میں بھی ایک ڈرون حملہ ناکام بنایا گیا جبکہ بحرین میں ایرانی حملے کے دوران ایک گودام میں آگ لگ گئی۔سعودی عرب نے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے اور حساس مقامات کی حفاظت مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی دفاعی نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے اور کسی بڑے نقصان سے بچا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس قسم کے ڈرون اور میزائل حملے خطے میں کشیدگی میں اضافے اور توانائی و تجارتی مراکز کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔