حوثیوں کے سعودی عرب پر ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

حوثیوں کے سعودی عرب پر ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل اور دو ڈرونز تباہ کردیے۔

اتحاد نے ایکس پر جاری پوسٹس میں بتایا کہ دونوں میزائلوں کا رخ خمیس مشیط جبکہ ڈرونز کا ہدف دارالحکومت ریاض تھا۔ اتحاد کے مطابق سعودی عرب میں میزائل خطرے اور ڈرونز کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔سعودی شہری دفاع نے بھی خمیس مشیط اور ابہا کے لیے رات کے وقت الرٹس جاری کیے تھے۔حوثی یمن کے گنجان آباد علاقوں اور ملک کے شمالی حصے کے بیشتر علاقوں پر قابض ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ریاض کے خلاف بحری ناکہ بندی کے اعلان کے بعد حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف حملے شروع کیے اور بحیرۂ احمر میں سعودی جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔